اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل میں لاہور ہائی کورٹ سے مزید 3 ججز شامل کر دئیے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس طارق ندیم کو الیکشن ٹربیونل میں شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے آر او کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات منعقد ہوں گے، عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا چکے ہیں۔