جہانیاں(این این آئی)گزرا وقت واپس آگیا،سال2024ء میں بھی سال1996ء کے کیلنڈر کا استعمال ۔کہتے ہیں گزرا وقت واپس نہیں آتا لیکن سال2024ء میں گزرا وقت بھی لوٹ آیا ہے ،سال1996ء میں استعمال ہونے والا کیلنڈر سال2024ء میں بھی استعمال ہو رہا ہے اور اس طرح گزرا وقت واپس آگیا ہے ،سال1996ء کا آغاز پیر اور اختتام منگل کے دن ہوا تھا سال 2024ء میں بھی وہی کیلنڈر استعمال ہوگا اس سال کی ابتداء یکم جنوری پیر کے روز سے ہوئی تھی اور اختتام بھی منگل کے دن سے ہی ہوگا۔
