ہنزہ (این این آئی)نیشنل گیمز میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں ووشو میں گولڈ میڈل جیت گئیں۔منیشا نے 70 کے جی میں اور ملیحہ نے 65 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ہنزہ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور دونوں بہنیں لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرتی ہیں۔
منیشا اور ملیحہ نے بتایا کہ مارشل آرٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوکس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے، کبھی کسی سطح پر دونوں آمنے سامنے آئیں تو پروفیشنل انداز سے کھیلیں گی۔منیشا نے کہا کہ بچپن میں بھی دونوں لڑتی تھیں، انٹرنیشنل سطح پر تیاری کا موقع ملا تو مایوس نہیں کریں گی۔ملیحہ نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ پاکستان کے کونے کونے میں بھرپور ٹیلنٹ ہے۔