کراچی (این این آئی)اداکارہ، ماڈل و ڈانسر فریال محمود نے مداحوں کی جانب سے خود کو بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ملائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فریال محمود کے ایک انٹرویو کا مختصر سا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ انتہائی پرجوش اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
فریال محمود نے کہا کہ میں دپیکا پڈوکون کی بہت بڑی مداح ہوں۔ انہوں نے کہا کہمجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ جب انہیں کوئی مجھے کہتا ہے کہ میں دپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔فریال محمود نے کہا کہ مجھے یہ مشابہت بہت اچھی لگتی ہے، اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ میں دپیکا پڈوکون جیسی نظر آتی ہیں۔