اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ لکھ دیا جس میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے۔مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں،
ضابطہ اخلاق میں اس کی ممانعت ہے۔مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضابطہ اخلاق میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول سے روکا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن کے عمل میں خلل ڈالتی ہیں۔مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔