مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے دوبارہ کورانا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیامحکمہ صحت پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا،
مراسلے کے مطابق محکمہ صحت نے دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام ہسپتالوں کو مشتبہ کیسز کی کورانا ٹیسٹنگ شروع کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کے ذریعے صوبے میں کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے، مراسلہ پنجاب کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔