جڑانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ فیصلوں نے الیکشن کمیشن کو معذور کر دیا ہے،مفلوج و کمزور الیکشن کمیشن کی موجودگی صاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ معذور الیکشن کمیشن نہ اپنے شیڈول دے سکتا ہے اور نہ اس پر عملدرآمد کروا سکتا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )سے دوسری بڑی جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رابطہ کر رہی ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ پورے پاکستان میں کسی بھی حلقے میں ابھی پارٹی ٹکٹ جاری نہیں ہوا ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ پارٹی کیساتھ وابستگی پر نااہلی کی سزا بھگتنی درجنوں مقدمے کا سامنا کیا مگر ساتھ نہیں چھوڑا۔انہوںنے کہاکہ طلال چوہدری کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہونے پر کارکنان نے نعرے لگائے ۔