امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی ایئرپورٹ کے بیشتر ہنگامی خارجی دروازے جام ہونے کا انکشاف

کراچی (این این آئی) مختلف اداروں کے مشترکہ سروے میں کراچی ایئرپورٹ کے بیشتر ہنگامی خارجی دروازے جام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انکشاف ایئرپورٹ پر تعینات مختلف اداروں کے مشترکہ سروے میں ہوا، ویجلنس اسٹاف نے خارجی ہنگامی دروازوں کی ماسٹر چابیاں فراہم کیں جو کسی بھی ہنگامی خارجی دروازے سے میچ نہیں ہوئیں۔اس کے علاوہ کئی دیگر ساخت کے تالے بھی معائنے کے دوران جام پائے گئے۔

ہنگامی حالات میں ایئرپورٹ کے تمام لیول سے مسافروں اور عملے کا انخلا مشکل ٹاسک ہوگا۔ زیرو سے لیول 5 تک کچھ مقامات پر آگ کی نشاندہی کرنے والے ڈیٹیکٹرز بھی غیر فعال ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی جگہوں پر آٹو میٹک فائر الارم اینڈ ڈیٹیکشن سسٹم موجود ہی نہیں تھے، جناح انٹرنیشنل کے فائر اسٹیشن پر سسٹمز کی دستیاب چابیاں بھی بے کار ثابت ہوئیں۔زیرو سے لیول 5 کی مشرقی اور مغربی سمت میں ایمرجنسی ایگزٹ لائٹس بھی نصب نہیں، ہنگامی اخراج کی سیڑھیوں کی دونوں جانب کوڑے دان کا کچرا بکھرا ہوا ملا۔مشترکہ سروے سول سپروائزر، سی اے اے ویجیلنس، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر سمیت دیگر نے کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved