امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کراچی میں ادویات کا بحران، جعلی دوائیاں مارکیٹ میں آگئیں

کراچی (این این آئی)کراچی میں پیناڈال اور بروفین سمیت کئی ادویات کی قلت کے بعد مارکیٹ میں جعلی ادویات کی انٹری ہوگئی۔شہر قائد میں وینٹولین ان ہیلر، کیوبی رون ٹی ایس آر، پیناڈال اور بروفین کے حصول میں عوام کو مشکلات اصل ادویات کی قلت ہوئی تو جعلی دوائیں مارکیٹ میں آگئی ہیں۔ایک خاتون شہری نے کہا کہ عوام کو اصل ادویات مل بھی جائیں تو بلیک میں خریدنی پڑتی ہیں،

میڈیکل اسٹور والے بھگا دیتے ہیں کہ دوائی نہیں، ایک پڑوسی نے نقلی دوائی لی جس سے بچہ ایکسپائر ہوگیا تھا۔اس کے علاوہ کراچی میں ادویات کی شدید قلت کے دوران دل کے امراض کی ادویات بھی دگنے داموں بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں خالد مصباح الرحمان نے کہا کہ ادویات کی کمی کی بڑی وجہ وہ 95 فیصد خام مال ہے جو ڈالرز میں منگوایا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ مہنگا را مٹیریل خریدیں گے تو کب تک دوائیاں بنائیں گے، اگر حکومت کو پالیسی پر عمل نہیں کرنا تو اسے ختم ہی کردے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved