اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کئی راز کھول دیئے ہیں ، تحقیقات کرائی جائیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے نجی ٹی وی کو انٹرویو نے کئی راز کھول دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نعیم بخاری کے15دسمبرکا انٹرویو قابل غور اور تحقیقات کا متقاضی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نعیم بخاری نے بتایا کہ کس طرح بانی پی ٹی ائی کو ملک سے باہربھیجنے کی کوشش ہورہی ہے،اب لوگوں کو سمجھ آگیا ہوگا کہ بشری بی بی نیکیوں غیرملکی شخصیت سے ملاقات کی تھی،نعیم بخاری نے یہ راز بھی کھولا کہ راناثناء اللہ پرہیروئن کا جھوٹا مقدمہ کس نے بنوایا؟،نعیم بخاری نیواضح بتایا کہ قمرباجوہ نے انکے پاس اپنا بندہ بھیجا کہ راناصاحب کیخلاف کیس چلائیں۔
انہوں نے کہاکہ محمدبن سلمان کی گھڑی بیچنے اورالقادرٹرسٹ پر بھی عمران خان کے اپنے وکیل نے سوالات اٹھادیے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ نعیم بخاری نیواضح کہا کہ وہ کابینہ میں ہوتے تو دونوں کام کرنے سے منع کرتے،نعیم بخاری نہ صرف پانامہ کیس بلکہ بانی پی ٹی ائی کے صادق امین والے کیس میں بھی وکیل تھے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ کیاانکے اپنے وکیل کے انٹرویو کے بعد بانی پی ٹی آئی صادق اورامین رہے ہیں؟ ،ہم نعیم بخاری کے ان تمام انکشافات پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔