امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میلبرن ٹیسٹ،آسٹریلیا کے پہلے دن کے اختتام پر 3 وکٹوں پر 187 رنز بنا لئے

میلبرن (این این آئی)میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔

میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 90 رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 108 رنز پر گری، اس بار حسن علی نے عثمان خواجہ 42 رنز پر آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ تھے ان کو 26 رنز عامر جمال آؤٹ کیا۔مارنس لبوشین 44 اور ٹریوس ہیڈ 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور آغا سلمان شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved