پشاور (این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی اور سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیے جانے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعت کو نشان سے محروم نہیں کیا جاسکتا، انتخابی نشان پارٹی کی ملکیت ہوتا ہے، برصغیر میں ہر ووٹ پر نشان ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹر کی سہولت کے لیے نشان ہوتے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کا اختیار بھی نہیں تھا، یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے۔