امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سرکاری افسران، ملازمین کے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے جاری اپنی ایڈوائزری میں واضح کیاہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے جبکہ وہ چھٹیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اجازت لیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط ہیں جبکہ ضلعی افسران ڈی آراو سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند ہوں گے۔اس میں کہا گیا کہ چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی، صوبائی سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکریٹری سے چھٹی منظورکروائیں گے۔

ایڈوازری میں کہا گیا ہے کہ 19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے ،گریڈ 20 یا اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن سے چھٹی کی منظوری لینا ہوگی۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اپنی ایڈوائزری میں سرکاری افسران اور ملازمین پر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved