لاہور( این این آئی)ماضی کے کئی بڑے نام آئندہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ۔سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ،سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری ،سابق وفاقی وزرا ء اسدعمر، علی نواز اعوان، علی زیدی، خسرو بختیار ،صداقت عباسی ،عمران اسماعیل اورفرخ حبیب بھی اگلے برس انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
