ایبٹ آباد (این این آئی)ایبٹ آباد کے ایک مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے گائوں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام 9 لاشیں نکال لیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور 8 بچے شامل ہیں۔