امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سپریم کورٹ ضرور ہمارا نشان بحال کرے گی،بیرسٹر گوہر خان

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ضرور ہمارا نشان بحال کرے گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، امید ہے عدالت انصاف کرے گی، بلا پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی ہے، کوئی بھی نشان الاٹ ہو وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈر میں کوئی ذکر نہیں کیا کہ جنہوں نے درخواستیں جمع کرائیں، کیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے ذکر ہی نہیں کیا ہم نے کسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن نے جو کل آرڈر پاس کیا ہے وہ اس کے پہلے آرڈر سے متصادم ہے، انشاء اللّٰہ عدلیہ مداخلت کرے گی ہمارا نشان بحال ہو گا۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سائفر کیس کو اوپن ٹرائل نہیں سمجھتا، یہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، ہر انسان کے بنیادی حقوق ہیں عدالتوں کو اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے، بڑی عجلت میں ساری چیزیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کہا سب کچھ کریں، کریمنل ٹرائل عجلت میں نہیں کیا جا سکتا، سوائے ہمارے کسی کا بھی کریمنل ٹرائل عجلت میں نہیں ہو رہا۔انہوںنے کہاکہ سائفر کیس میں کوشش کی جا رہی ہے کوئی باہر نہ جا سکے، ہمیں ابھی کوئی سرٹیفائیڈ کاپیز بھی فراہم نہیں کی گئیں، سائفر کیس میں ہمارا منشی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست جمع کرانے گیا اس کو روکا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved