امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

برازیل کی خاتون اول کا ایکس اکائونٹ ہیک،مسک پربرہم

نیویارک(این این آئی)برازیل کے صدر کی اہلیہ ایکس اکانٹ ہیک ہونے پر ایلون مسک پر غصہ ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی خاتون اول روزانجیلا دا سلوا نے اکائونٹ ہیک ہونے کی ذمے داری نہ لینے پر کمپنی کے مالک ایلون مسک پر غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایلون مسک اس سنگین واقعے کو توجہ نہیں دیتے جو نہ صرف مجھے متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے پلیٹ فارم پر ہر روز ہزاروں خواتین اس سے متاثر ہوتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر کی اہلیہ کا اکائونٹ 11 دسمبر کو ہیک کر کے اس پر فحش تصاویر اور صدر کے لیے تنقیدی پیغامات لکھے گئے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روزانجیلا دا سلوا نے رواں ہفتے کمپنی پر مقدمہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ اکانٹ منجمد کرنے، پوسٹس کو ہٹانے اور اکانٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنے کی درخواستوں پر جواب دینے کا عمل بہت سست روی کا شکار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی ہوں کہ مجھے ان کے خلاف امریکا میں مقدمہ کرنا ہے یا برازیل میں لیکن میں ان پر مقدمہ کروں گی۔دوسری جانب ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی پر کوئی الزام نہیں ہے، یہ واضح نہیں کہ کیسے کوئی یہ اندازہ لگا رہا ہے کہ اس کے ای میل کا پاس ورڈ ہماری ذمے داری ہے۔ایلون مسک کے اس بیان پر برازیل کے صدر کی اہلیہ نے جواب دیا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میرے اکانٹ کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانا ایکس کی ذمے داری ہے لیکن یہ پلیٹ فارم کی ذمے داری ہونی چاہیے کہ جب اس پر کوئی جرم ہو تو وہ جلد سے جلد کارروائی کرے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved