امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہمارے اردگرد والے چاند پر پہنچ گئے ،ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے،نواز شریف

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے اردگرد والے چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے،ملک آج مشکلات کے گرداب میں ہے ، مجھے ہٹانے کا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا، وہ پاناما سے اقامہ پر آگئے اور اسے صادق اور امین قرار دیا گیا،ہمارے دور میں معاشی اشاریے اچھے تھے، لاکھوں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا،

اشیا ضروریہ لوگوں کی قوت خرید میں تھی، تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر دکھ ہے،ملکی ترقی میں خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا،مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کے ناموں پر غور کے لئے منعقدہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ، سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز، چیئرمین الیکشن سیل اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل اسحاق ڈار ، پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ ،پرویز رشید ، سردار ایاز صادق ، خواجہ محمد آصف ، رانا تنویر حسین ، مریم اورنگزیب ، ملک احمد خاں ، شائستہ پرویز ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہوئے ۔

نواز شریف نے کہا کہ آج طویل عرصے کے بعد ساتھیوں سے ملاقات پر خوشی ہوئی ہے، مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے بھر پور تیاریاں کر رہی ہے، انتخابات میں ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر قوم جس نے ترقی کی ہے اس نے خواتین کو ترقی میں ترجیح دی، ترقی کے لیے خواتین کو استعمال کیا ان کو آگے لے کر آئے اور ہم بھی ایسے ہی اپنے ترقی کے ہدف کو پورا کر سکیں گے، خواتین کو ترقی کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا پڑے گا، ہم خواتین کی قومی ترقی میں بھر پور شمولیت ہی سے اپنے ترقی کے ہدف کو پورا کرسکتے ہیں،

صحت، روز گار اور تعلیم کے شعبوں میں خواتین کو ایک منفرد مقام حاصل ہے ، جب ہم عورتوں کو آگے لائیں گے تو بہت سے مسائل خود با خود ختم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے خواتین کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا پڑے گا،خواتین کو ہمیشہ پیچھے رکھا جاتا ہے لیکن ہم اقتدار میں آ کر خواتین کو آگے لائیں گے جس سے ملک کے بیشتر مسائل خو د بخود حل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے خلاف ایک تعصب موجود ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہیحالانکہ اسلام خواتین کو تحفظ دیتا ہے،

پاکستان کو بنانے میں جس طرح خواتین نے کردار ادا کیا وہ سب کے سامنے ہے،خواتین معاشرتی ترقی میںمردوں سے بہتر رول ادا کر سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب میں وزیر اعظم تھا تو پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط تھا،ملک ترقی کی جانب گامزن تھا،لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع حاصل تھے، غریب خوشحال تھا اورغربت کی لکیر سے اوپر آرہا تھا، ڈالر کو ہم نے باندھ کر رکھا تھا،مہنگائی کنٹرول میں تھی ،روپیہ اپنی جگہ پر مستحکم تھا،

ہمیں امید تھی کہ پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا لیکن پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی اور ہماری حکومت کو ختم کر دیا گیا اور ترقی کرتے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار میں میرے خاندان اور پارٹی کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،انہیں جیلوں میں ڈالا گیا اور سزائیں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ایک وزیر اعظم کو حکومت سے نکال دیا گیا اور تاحیات نا اہل کر دیاگیا،دنیا بھر میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا، کہاں گئیں وہ سزائیں جو مجھے دی گئی تھیں آج وہ ایک ایک کر کے تمام جھوٹے مقدمات ختم ہو گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved