امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غیر شرعی نکاح کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کا اوپن ٹرائل جیل سمیت کسی بھی محفوظ مقام پر کرنے کا حکم دیدیا ۔سینئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی،

درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور جیل ٹرائل کی استدعا کی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حاضری اور سماعت وڈیو لنک کے ذریعے کر لیتے ہیں، دوران سماعت بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔

وکیل عثمان گل نے مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی لاہور میں ہیں اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی تو جیل میں نہیں ہیں۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگلی سماعت پر بشریٰ بی بی پیش ہوجائیں گی، ضمانتی مچلکے تیار ہیں مگر دستخط نہیں ہوسکے، دو سے تین بجے کا وقت رکھ لیں، کوشش کرلیتے ہیں کہ بشریٰ بی بی پیش ہوجائیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بشریٰ بی بی واقعی میں بیمار ہیں تو استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل لگا دیں، جیل سے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے رپورٹ آجائے تو دیکھ لیتے ہیں۔اس موقع پر وکیل عثمان گل کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور سے آنا ہوتا ہے، تاریخ لمبی دے دیا کریں، عدالت نے ریمارکس دیے کچھ عرصے تک اسلام آباد میں کرائے پر گھر لے لیں، وکیل نے استدعا کی کہ چھٹیوں کے بعد سماعت رکھ لیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے چھٹیوں سے پہلے ایک سماعت رکھیں گے، اس موقع پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق رپورٹ آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔بعدازاں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق رپورٹ عدالت کو موصول ہوئی، رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لا سکتے۔

عدالت نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد سماعت بائیس دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔عدالت کی جانب سے پیر کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی کی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے سے قاصر ہیں۔کہا گیا کہ عدالت محسوس کرتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمے کا ٹرائل محفوظ مقام پر کیا جانا چاہیے، وفاقی حکومت اڈیالہ جیل سمیت کسی بھی محفوظ مقام کو ٹرائل کیلئے مختص کر سکتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی آئندہ سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے مختص کیے گئے مقام پر ہوگی، بشریٰ بی بی کا ٹرائل الگ سے نہیں چلایا جا سکتا لہذا ان کا ٹرائل بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چلایا جائے گا۔کہا گیا کہ عدالت یہ واضح کرتی ہے کہ جہاں بھی ٹرائل ہوگا وہ اوپن ٹرائل ہوگا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی ہر صورت عدالت میں پیش ہوں، استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved