ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا شادی کی پیشکش پر ردِ عمل انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے۔سلمان خان آج کل انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی 2023 کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔گزشتہ شام سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ہالی ووڈ سے آئی ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ نے ان سے کہا کہ جب میں نے پہلی بار آپ کو دیکھا تھا،
میں آپ کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی،میں خصوصی طور پر ہالی ووڈ سے یہاں آپ سے یہ پوچھنے آئی ہوں کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ ،اس پر سلمان خان نے خاتون سے کہا کہ آپ شائد شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیںجس پر خاتون نے کہا میں سلمان خان کی ہی بات کر رہی ہوں، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟اس پر سلمان خان نے کہا کہ میری شادی کے دن گزر چکے ہیں، آپ کو مجھ سے 20سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔