لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا مثبت کی بجائے منفی استعمال زیادہ ہوتا ہے ، کچھ لوگوںنے اسے پگڑی اچھالنے اوردوسروں کے خلاف افواہیں پھیلانے کا پلیٹ فارم بنا لیا ہے اور ایسے لوگوں کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے ۔
ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں جو فلاحی کام کر رہی ہوں اس کی سوشل میڈیا پر کبھی تشہیر نہیں ہوتی ،میری شاعری کی کتاب مکمل ہو رہی ہے اور میں نے صرف ایک شعر تصویر کے ساتھ پوسٹ کر دیا جس پر شادی کی افواہوںکا بازار گر م ہو گیا ۔انہوںنے کہا کہ میں شاعری بھی کرتی ہوں ، نعتیں ،حمد لکھتی ہوں ، اپنے ہاتھ سے قرآن پاک لکھ رہی ہوں ۔ میں شاعری بھی کرتی ہوں اور ایک کتاب لکھ رہی ہوں ،
میری شاعری تھی اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کس طرح پوسٹ کروں اور میں نے ایک تصویر لگا کر شعر کو پوسٹ کردیا جس پر شادی کی افواہیں شروع ہو گئیں اور مجھے پاکستان سمیت دنیا بھر سے دوستوں کے فون آنا شروع ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ رابی پیرزادہ سیکڑوں بچوں کو مفت تعلیم دلوا رہی ہوں، تین سو سے زائد گھروںکا روزگار چلا رہی ہے لیکن کسی کو یہ باتیں بتانے کی توفیق نہیں ہوئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کار خیر میں شامل ہوں اور ہم اپنے دکھی بہن بھائیوں کی خدمت کر سکیں۔