امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے ،عوام بجلی چلائیں گے بل حکومت اد اکرے گی،عبدالعلیم خان

لاہور( این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کررہے ،عوام نے منتخب کیا تو300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے ،عوام بجلی چلائیں گے بل حکومت اد کرے گی۔اپنے آبائی حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ میرے لیے بہت خوشی کا باعث ہے کہ اپنے حلقے میں واپس دوستوں سے رابطہ شروع کیا ہے ،

2003سے اس حلقے سے الیکشن لڑتا رہا ہوں ،یہ حلقہ میرے لیے کوئی سیاسی حلقہ نہیں ہے ،ایسا وقت بھی آیا جب میں نے اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ایسا شخص دکھادیں جس کا رابطہ15ہزارگھروں ماہانہ کی بنیاد پر ہوتا ہو،یہاں 7سے8ڈسپنسریاں پچھلے کئی سالوں سے چلارہے ہیں،150کے قریب فلٹریشن پلانٹس چلارہے ہیں،مہینے میں ہر ڈسپنسری میں 2سے3ہزارمریضوں کا علاج مفت ہورہا ہے ،

عوام کی خدمت الیکشن جیتنے کیلئے نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں وہ بجلی کا بل دے سکیں،2لائٹیں اور2پنکھے چلانے کابل 20،20ہزار روپے آجاتا ہے ،عوام نے منتخب کیا تو300یونٹ تک بجلی کا بل مفت کریں گے ،عوام بجلی چلائیں گے ،بل حکومت اد کرے گی ،جن کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہیں وہ پیٹرول کے پیسے پورے دیں گے ،موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول آدھی قیمت پر ملے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved