ریاض(این این آئی)انٹرنیشنل ماینٹری فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ سعوی عرب 2024 سے 2027 تک ادارے کی فنانشل کمیٹی کا سربراہ رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی کا کردار آئی ایم ایف کے بورڈ کو ایڈوائس کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔یہ عالمی مالیاتی ادارے کی پالیسیوں، ورکنگ اور فیصلوں کی ایک طرح سے نگرانی کرتا ہے۔ خصوصا ان معاملات میں جو ان دیکھے سمجھے جاتے ہوں اور آئی ایم ایف کے نظام کو خراب کر سکتے ہوں۔
