امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ بھٹو کوانصاف ملے،چاہتے ہیں عوام کے سامنے یہ بات آئے کہ ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے، ریفرنس میں جو سوال اٹھائے گئے ہمیں ان کا جواب چاہیے۔ منگل کو یہاں سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کی 12سال بعد ریفرنس کی سماعت ہوئی،

2018 میں درخواست دائرکی تھی کہ ریفرنس پر جلد سماعت کی جائے، ہمیں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے لیے انصاف چاہیے۔انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا، کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ بھٹو کوانصاف ملے، چاہتے ہیں کہ عوام کے سامنے یہ بات آئے کہ ذوالفقار علی بھٹو بے قصور تھے، ریفرنس میں جو سوال اٹھائے گئے ہمیں ان کا جواب چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عدالت سیاپیل ہے کہ تاریخ کو درست کرے اور اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھوئے، ذوالفقار علی بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اور اس قوم کو بتایا جائے کہ ذوالفقار بھٹو قاتل نہیں تھا، جس شخص کے قتل کا الزام تھا وہ آج بھی زندہ ہے، پریس کانفرنس کر رہا ہے، عوام کا اس ادارے پر اعتماد بحال کرنا ہے، اس وقت کے نظام کو عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی سمت ہر جماعت اور ہر شخص کا حق ہے اسے انصاف فراہم کیا جائے، ملک کے عوام اس وقت تک انصاف نہیں مل سکتا جب کہ قائد عوام کو انصاف نہ ملے، پاکستانی عدالت کو انصاف فراہم کرنے والا ادارہ تسلیم نہیں کریں گے جب تک کہ قائد عوام کو انصاف نہ ملے۔ سابق ایس ایس ضلع ملیر کراچی راؤ انوار سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں، آپ سب جانتے ہیں کہ یہ کس کا کھلونا ہے، انہوں نے ہی اس کو لانچ کیا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے جیالے بہت مزیدار نعرے بناتے ہیں، جب یہ سب کچھ چل رہا تھا تو انہوں نے ہی گزشتہ روز مجھے ایک میسج بھیجا کہ میاں تیرے جاں نثار، بشیر میمن، راؤ انوار۔انتخابات ملتوی کیے جانے کے خدشات سے معلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اس معاملے پر چیف جسٹس کہہ چکے کہ 8 فروری 2024 انتخابات کی تاریخ پتھر پر لکیر ہے، اس سے الیکشن ملتوی جانے سے متعلق کوئی سوال بھی نہ اٹھائے، جہاں تک اس معاملے پر سابق صدر آصف زرداری کے اس بیان کا تعلق ہے جس میں انہوں نے کہا کہ الیکشن چند روز آگے ہونے میں حرج نہیں، اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے اس پر وضاحت کا موقع دیا کہ ہماری جماعت چیف جسٹس پر 100 فیصد اعتماد کرتی ہے، انہوں نے کہا ہوا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، اس پر کوئی بات بھی نہ کرے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved