امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور ، ہائیکورٹ نے کیس میں بری کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بری کر دیا۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

نواز شریف کے وکلا اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے نعیم طارق سنگیڑا، محمد رافع مقصود اور اظہر مقبول شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں وکیل امجد پرویز نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے مختلف حصے پڑھ کر سنائے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی متفرق درخواستوں پر انحصار کیا، تینوں سی ایم ایز حسن نواز، مریم نواز اور حسین نواز نے جمع کرائیں،

ایک بھی متفرق درخواست ثابت نہیں کرتی کہ نواز شریف ان اثاثوں کے مالک ہیں، ٹرائل کورٹ نے جن متفرق درخواستوں پر انحصار کیا، ان کو ریکارڈ کا حصہ بھی نہیں بنایا، نواز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر پر بھی انحصار کیا گیا، حسین نواز کے ٹی وی انٹرویو پر انحصار کیا گیا، حسین نواز نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جائیداد کا والد سے تعلق نہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ یہ جو سی ایم ایز دائر کی گئی تھیں ان میں کیا تھا؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سی ایم ایز کو نہیں اس سے منسلک دستاویز کو ریکارڈ پر رکھا گیا،

ان سی ایم ایز میں کہیں نہیں لکھا کہ نواز شریف کی ملکیت تھی، اصول ہے کہ ایک مقدمے کا ثبوت دوسرے مقدمے میں نہیں پڑھا جاسکتا، خصوصی طور پر جب دونوں مقدمات کی نوعیت الگ الگ ہو، پراسیکیوشن نے ثابت کرنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈر تھے، پراسیکیوشن نے آمدن اور اثاثوں کی قیمت بتانا تھی، پراسیکیوشن نے ثابت کرنا تھا کہ جن کے نام اثاثے ہیں وہ تو زیر کفالت ہیں، پراسیکیوشن نے ثابت کرنا تھا کہ بے نامی جائیداد بنائی گئی، اگر ثبوت نہیں دیا گیا تو یہ آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس نہیں بنتا، کوئی ایسا کیس نہیں جس میں ملکیت کا واضح اور منطقی ثبوت نہ ہونے پر ملزم کو سزا دی گئی ہو،

استغاثہ اس کیس میں ایک بھی ثبوت نہ لاسکا، بار ثبوت ملزم پر منتقل نہیں ہو سکتا۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کیے گئے، نیب ریفرنسز میں تفتیش کیلئے سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب نے بے نامی اثاثوں کی تفتیش کی، اثاثہ جات کیس میں تفتیش کے دو تین طریقے ہی ہوتے ہیں، ہم نے جو شواہد اکٹھے کیے وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف پر عائد کی گئی فرد جرم کے کچھ حصے پڑھ کر سنائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بنیادی طور پر اس کیس میں العزیزیہ اور ہل میٹل کے الزامات ہیں، العزیزیہ میں پہلے بتائیں کہ کتنے پیسے بھیجے گئے؟کیسے بھیجے؟ کب فیکٹری لگی؟ یہ بتائیں کہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کب بنی تھیں؟ کوئی ڈاکیومنٹ ہے تو وہ دکھائیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام کے تحت فرد جرم عائد کی گئی، ایس ای سی پی، بینک اور ایف بی آر کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے، بیرون ملک شواہد کے حصول کے لیے ایم ایل اے لکھے گئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بتائیں کون سے شواہد ہیں جن سے آپ ان کا تعلق کیس سے جوڑ رہے ہیں؟ جائیدادوں کی مالیت کا تعین کرنے سے متعلق کوئی دستاویز تو ہو گی؟ ریکارڈ پر کوئی ثبوت ہو گا؟ کوئی گواہ ہو گا؟ آپ بتائیے العزیزیہ کب لگائی گئی؟ نواز شریف کے ساتھ کیا تعلق ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ثبوت میں دستاویز ان کی اپنی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہ کس کے حوالے سے دستاویز ہے؟ آپ نے پچھلی سماعت پر کہا تھا کہ جج سے متعلق تعصب کا معاملہ موجود ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جج کی برطرفی کے بعد اْس فیصلے پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، العزیزیہ ریفرنس کا احتساب عدالت کا یہ فیصلہ متعصبانہ ہے، جج سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اِس فیصلے کو درست نہیں کہا جا سکتا۔جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ شواہد میں جانے سے پہلے ایک کنفیوژن دور کرنا چاہوں گا، آخری سماعت پر آپ نے کہا تھا کہ فیصلہ کالعدم کر کے ٹرائل کورٹ ریمانڈ بیک کیا جائے، ہم نے ابھی تک کوئی آرڈر جاری نہیں کیا، آپ اس اپیل پر میرٹ پر دلائل دے کر سزا برقرار رکھ سکتے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ العزیزیہ ریفرنس کو دوبارہ احتساب عدالت بھیجنے کی استدعا کی تھی۔چیف جسٹس نے وکیل امجد پرویز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ملک سے متعلق درخواست پر گزشتہ سماعت پر کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا تھا، آپ نے کہا تھا کہ درخواست پر مزید کاروائی نہیں چاہتے، نیب کی بات درست ہے، سپریم کورٹ کی ارشد ملک کیس فیصلے میں آبزرویشنز کافی مضبوط ہیں، درخواست اگر نہ بھی ہوتی تب بھی وہ فیصلہ سامنے آتا تو ملحوظ خاطر رکھتے۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب آپ کو بہت رعایت دے رہا ہے پتہ نہیں آپ کیوں نہیں لے رہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دلائل میں شواہد بتائیں پھر ان کا تعلق جوڑنے کی کوشش کریں، چلیں پھر آپ میرٹ پر دلائل دیں، ہم میرٹ پر سن لیتے ہیں، اس کیس کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کریں گے، آپ میرٹ پر دلائل میں کتنا وقت لیں گے؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں اپنے دلائل آدھے پونے گھنٹے میں مکمل کر لوں گا۔عدالت نے کہا کہ اپیل سننے کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ جو فیصلہ دیا گیا اس کے لیے شواہد بھی موجود تھے یا نہیں۔

چیف جسٹس اسلام اذباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ واجد ضیاء نے جو نتیجہ اخذ کیا ہے وہ کن دستاویزات کی بنیاد پر کیا گیا؟ وہ ہمیں دکھا دیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نوازشریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں تھی ۔کمرہ عدالت میں داخلہ رجسٹرار آفس سے جاری خصوصی پاسز سے مشروط تھی۔

یاد رہے کہ 6 جولائی 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 11 سال قید کی سز اسنائی تھی۔علاوہ ازیں 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن) لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی 11 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں بری کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved