امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفیدہے،رپورٹ

مکوآنہ (این این آئی)اخروٹ کا استعمال انسانی صحت کے لییانتہائی مفید ہے،امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے اخروٹ کو دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخروٹ میں چکنائی، فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، پوٹاشیم، وٹامن ای، میلاٹونین اور پولی فینولز جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ اخروٹ کی گری اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اخروٹ کابا قاعدہ استعمال بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتاہے اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس میں موجود چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیتحقیق کے مطابق اخروٹ میں موجود چکنائی اور فیٹی ایسڈز سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اخروٹ کی گری میں موجود وٹامن ای شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے اور اس سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے اور خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بڑھنے سے ہارٹ اٹیک سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہاگر کوئی شخص ذیابیطس کا مریض ہے تو اخروٹ کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد مل سکتی ہی

مزید برآں اخروٹ میں کیلوریز کی کافی زیادہ مقدار سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہیاس میں موجود پولی فینولز سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اسی طرح اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے عمر بڑھنے سے دماغ کو جوان رکھنے میں مدد ملتی ہے۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6 اور کاپر جیسے اجزا بھی دماغی افعال کو بہتر بنانے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved