اسلام آباد(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق تمام تیاری مکمل کرلی گئی، ثبوت بھی اکٹھے کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے توشہ خانہ کیس میں تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی ریفرنس میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کو نیب نے توشہ خانہ کیس میں 11 دسمبر کو طلب بھی کر رکھا ہے، بشریٰ بی بی کی پیشی کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔