امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ضلع جھنگ سے سابق اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی

سرگودھا(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سرگودھا سے سابق رکن قومی اسمبلی اور کنوینر ضلع جھنگ و صوبائی نائب صدر پنجاب چوہدری حامد حمید کی کاوشوں سے ضلع جھنگ کی اہم سیاسی شخصیات وسابق اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی و کنوینر ضلع جھنگ اور نائب صدر پنجاب چوہدری حامد حمید کی کاوشوں سے ضلع جھنگ کی سیاسی شخصیات اور سابق اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس طرح مولانا محمد آصف معاویہ،بابر خان سیال، مسز نیلم سیال،مہر اسلم بھروانہ،شیخ ایم یونس، خالد محمود سرگانہ،چوہدری خالد غنی، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، شیخ یعقوب، مسز شیخ یعقوب، رئیس محمد ابراہیم بھی مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے۔جن کا مسلم لیگ (ن)میں شمولیت پرخیر مقدم کیا گیا اور میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ایک گھر ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے اس لئے آپ کی شمولیت سے پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہوگا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔ پاکستان کو معاشی طور پر پیروں پرکھڑا کرنے کی جدوجہد سب مل کر کریں گے۔اس موقع پر شمیولیت اختیار کرنے والے سابق ارکان اسمبلی نے پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved