امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حارث رئوف انضباطی کارروائی اور سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی سے بچ گئے

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس کا جواب ملنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف کے خلاف انضباطی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تنزلی نہیں کی جائے گی البتہ سلیکٹرز اور پی سی بی انتظامیہ نے واضح کردیا ہے کہ مستقبل میں انہیں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میں لازمی شرکت کرنا ہوگی۔

سینٹرل کنٹریکٹ کے باوجود ریڈ بال کھیلنے سے منع کر نے پر ان کے معاہدے کی منسوخی کی کلاز بھی موجود تھی، پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ حارث کو کسی ڈپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلنے کی اجازت دلادی جائے۔انہوں نے پی سی بی کو یقین دلایا کہ وہ ڈپارٹمنٹس کیفرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے, حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ بیش کیدوران 21 دن میں پانچ میچوں کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو پی سی بی نے این او سی دینے سے قبل شو کاز نوٹس جاری کردیا تھا۔پی سی بی کو شوکاز کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں حارث نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فٹنس اچھی نہیں تھی اس لیے انہوں نے ٹیسٹ میچ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔پی سی بی نے انہیں مستقبل میں ریڈ بال کھیلنے کی ہدایت کررکھی ہے، وہ بگ بیش کیلئے آسٹریلیا پہنچے ہیں تاہم آرام کی غرض سے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے انہیں اس لئے اجازت دی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلتے رہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میچ پریکٹس میں رہیں البتہ جب وہ نیشنل ڈیوٹی پر نہیں ہوں گے انہیں فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved