راولپنڈی (این این آئی)تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہر سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ توشہ خانہ مقدمے کی اصل تاریخ پہلے سے فکس شدہ تھی،
یہ مقدمات بانی پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے کی سازش ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کو مشورہ دیا کہ ہلکا سا لیول پلیئنگ فیلڈ بانی پی ٹی آئی کو بھی دے دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم نے آئین و قانون کے تحت انٹرا الیکشن کرائے ہیں، ہر قسم کی کوشش کی جارہی ہے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملے۔