امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خلیل الرحمٰن نے فلم سے نہیں نکالا تھا، میں نے خود انکار کیا، ایمان علی

کراچی (این این آئی)مقبول اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں لکھاری خلیل الرحمٰن کی لکھی گئی فلم سے انہیں نکالا نہیں گیا تھا بلکہ انہوں نے خود مذکورہ فلم میں کام سے انکار کیا تھا۔ایمان علی سے متعلق خبریں تھیں کہ وہ ہمایوں سعید کی فلم ’میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں کاسٹ کرلی گئی ہیں لیکن عین وقت پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بعد ازاں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہی ایمان علی کو فلم سے نکالا۔تاہم اب ایمان علی نے واضح کیا ہے کہ انہیں نکالا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود فلم کی کہانی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اس میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ایمان علی حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ سستی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہتیں، وہ اس وقت ہی متحرک ہوتی ہیں جب کہ ان کی کوئی فلم یا ڈراما ریلیز ہونے والا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے اور وہ زیادہ تر ایکشن اور کامیڈی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فرحان سعید کو سب سے پسندیدہ معاون اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کی۔انہوں نے نام لیے بغیر شو میں بتایا کہ وہ دو اداکاروں کے ساتھ کبھی دوبارہ کام نہیں کرنا چاہیں گی۔ایمان علی کی جانب سے اداکاروں کا نام نہ لیے جانے پر پروگرام کے شریک میزبانوں نے ان سے پوچھا کہ کیا مذکورہ دونوں اداکار فیروز خان اور فہد مصطفیٰ ہیں؟

جس پر اداکارہ نے کوئی جواب دیے بغیر مسکرا دیا۔تاہم اداکارہ نے یہ تصدیق کی کہ جن دو اداکاروں کے ساتھ وہ کام کرنا پسند نہیں کریں گی ان کے نام ’ایف‘ سے ہی شروع ہوتے ہیں۔انہوں نے شو میں خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیے بغیر بھی کیا کہ وہ ایک لکھاری کے لکھے ہوئے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کریں گی۔ایمان علی کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی لیکن شرط یہ ہے کہ ان کے ڈرامے یا فلم کا اسکرپٹ ایک لکھاری کا نہ لکھا ہوا ہو۔

اداکارہ نے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کی ایک فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض تین دن قبل اس میں کام کرنے سے انکار کیا، انہیں کسی نے نکالا نہیں تھا۔انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہیں ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی منع نہیں کیا تھا بلکہ انہیں فلم کی کہانی سے اختلاف تھا، جس وجہ سے انہوں نے شوٹنگ شروع ہونے سے تین دن قبل کام سے انکار کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں نہ تو فلم کے لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے نکالا اور نہ ہی انہیں ہدایت کار نے کام سے منع کیا بلکہ انہوں نے خود کام سے انکار کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved