لاہور ( این این آئی) ینگ ڈاکٹرز ہٹ دھرمی پر قائم،سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور میں ہڑتال کو 10 روز گزرگئے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریض دربدر ہو گئے۔
آئوٹ ڈور میں علاج کی بندش سے علاج معالجہ بدترین تعطل سے دوچار ہے۔سینئر ڈاکٹرز بھی آئوٹ ڈورز سے غائب ہونے سے ہڑتال کی شدت کم نہ ہوسکی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گجرات میں ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی ۔محکمہ صحت ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے ۔