ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے گرین انیشیٹوکے تیسرے ایڈیشن نے دبئی میں بھی اپنی سرگرمی کا آغاز کر دیا ہے۔یہ گرین انیشیٹواقوم متحدہ کی سی او پی 28 کانفرنس کی جاری سرگرمیوں کے ساتھ ہی شروع کر دیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے پیغام کے ساتھ سعودی گرین انیشیٹوکے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا ۔ جس میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے سعودی عرب میں 2060 تک ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے سے متعلق سعودی اہداف سے آگاہ کیا۔ جس کے تحت کاربن کے خاتمے کی ٹیکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں اضافے جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔