اسلام آباد (این این آئی)پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے بعد ایک اور پروگرام بھی لے گا، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام لینے کیلئے مشاورت شروع کر دی، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے بات چیت رواں ماہ سے ہی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے بعد ایک اور پروگرام بھی لے گا، نگران حکومت نے آئی ایم ایف کا آئندہ پروگرام لینے کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے بات چیت رواں ماہ سے ہی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق معیشت کی مکمل بحالی کیلئے آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے چار ماہ کا وقت ہوگا،نگران حکومت کے طے شدہ اقدامات منتخب حکومت کو آگے بڑھانا اورآئی ایم ایف پروگرام کو سائن کرنا ہوگا ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 2024,25 کا بجٹ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت ترتیب دینا ہوگا ۔حکام کے مطابق معیشت کی مکمل بحالی کیلئے لانگ ٹرم پالیسی کے تحت اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گاآئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور پروگرام موجودہ اقدامات کے بعد معیشت کو مضبوط کرے گا۔