امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نواز شریف واپس آ کر پھنس گئے جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا،اعتزاز احسن

لاہور ( این این آئی) سینئر قانون دان و سیاسی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آ کر پھنس گئے ہیں جب یہاں سے باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا،سائفر کیس سب سے کمزور اور صفرکیس ہے مگر نظرآرہا ہے کہ سائفرکیس میں یہ سزا دینے پرتلے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت نہیں مگر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوں ، اپنی پارٹی کو کہتاہوں کہ آج انکے ساتھ ایساکر رہے ہیں،کل ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوگا۔

انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس سب سے کمزور اور صفر کیس ہے لیکن پھر بھی یہ پورا زور لگا رہا ہے ، خط کا اصل مخاطب آرمی چیف تھا، یہ صفر کیس ہے اس میں کیا سیکرٹ ہے؟ لیکن نظر آرہا ہے کہ یہ سائفر کیس میں سزا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لیول پلئینگ فیلڈ ہونی چاہیے ، پر مریم نواز والی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں جو کہتی تھیں کہ الیکشن ہوں گے الیکشن میں حصہ لیں گے،

پہلے فتنے کو گرفتار کریں سزا دیں پھرسارے مقدمات میں میاں صاحب کو بری کریں تو میاں صاحب آئیں گے، اب تو فتنہ بھی اندر ہے تو ان کے لیے لیول پلینگ فیلڈ ہوگی لیکن یہ جتنا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خوار کریں گے اتنا ہی اس کا قد بڑھے گا، ووٹر کو بڑے طریقے سے الیکشن میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو انتخابات سے بھاگ رہے ہیں وہ صرف (ن) لیگ ہیں ،نواز شریف یہاں آکے پھنس گئے ہیں ، جب یہاں سے باہر بھاگنے لگنا ہے تو پتا چلے گا ۔

جب ان کی سزا معطل بھی نہیں ہوئی تو سب سینئر افسران ان کو سلیوٹ ماررہے ہیں ، یہ حکومت ن نگران اور ن نواز شریف ہے لیکن اب یہ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ اب قیدی نمبر 804انکے سامنے گر نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ اب توشہ خانہ کے رولز ہیں کہ جب کوئی تحفہ لینا تو اس کی قیمت طے کرکے لینا ہے ، جونیجو سے لیکر آج تک سب لیتے ہیں اور ایسی چیزیں لیتے رہے جن کی اجازت بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت تو نہیں ہے کیونکہ وہ میری طبیعت کو جانتے ہیں لیکن اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہوں ،اس کے لئے میں اپنی پارٹی کو بھی سمجھاتا ہوں ،میں اپنی پارٹی کو کہتا ہوں کہ آج ان کے ساتھ ایسا کررہے ہیں کل ہمارے ساتھ ایسا ہوگا ۔ایک اور سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ شرم آنی چاہیے جو بشری بی بی اور عمران پر کیس بنایا گیا ، ہماری ذہنیت انتہائی پست ہوگئی ہے جو (ن) لیگ ایسے کیس بنا رہی ہے ،اب ان کا بڑا گواہ ہے وہ مانیکا ،جب یہ واقعہ ہوا تب اس نے اس کی پاک دامنی کی گواہیاں دیں ، چار مہینے جیل میں کاٹنے کے بعد اب اس کو اس عورت میں ساری برائیاں نظر آرہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسی پر جو بھی الزامات ہیں اس کا ٹرائل کورٹ میں ہونا چاہیے ، جیل میں بالکل ٹرائل نہیں ہوسکتا، ملٹری کورٹ کے بارے میں بڑی غلط فہمی ہے، ایک کاغذ کی بنیادی پر ملٹری کورٹ نے 253لوگوں کو سزا سنا دی جس میں کوئی گواہ نہیں کوئی ثبوت نہیں، جیل میں اندر بھی ٹرائل جتنے ہوئے ہیں وہ ماضی کا قصہ ہے، فئیر ٹرائل کا پراسیس یہ ہے کہ عدالت میں عام شہری کو آنے جانے کی اجازت ہو، اس لیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جوڈیشل کمپلیکس میں ہونا چاہیے اور اگر آپ ایک آدمی کو سکیورٹی نہیں دے سکتے اڈیالہ سے جوڈیشل کمپلیکس تک نہیں لے جاسکتے تو 24کروڑ کو کیسے محفوظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ذلت کی بات ہے کہ ہم دنیا کے آگے جھکے پڑے ہیں ، غزہ میں قیامت ہے ،بغیر چھت کے لوگوں پر آگ گر رہی ہے امریکہ کے ڈیڑھ سو شہر ان کے لئے باہر نکلے ہوئے اور ہم نے کیا کیا یہاں یہ مظاہرے روکنا چا ہتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved