امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیدی

انٹیگا(این این آئی)ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی،برطانوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز ٹیم نے 326رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،

شائی ہوپ کو شاندار ناقابل شکست سنچری سکور کر نے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ون ڈے میچ میں برطانوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 326 رنز کا ہدف دیا،

ہیری بروک 71،زیک کرولی 48، فلپ سالٹ 45 اور ثام کرن نے 38 سکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے روماریو،موٹی اور اوشان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف شائی ہوپ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، شائی ہوپ نے 83 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے ، ایلک ایتھنیز نے 66 اور روماریو نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شائی ہوپ کو ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved