لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ آج جو لوگ اپنے بزرگوں کی روایات یا میراث کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہیں، آنے والے وقتوں میں یہ سلسلہ بر قرا ر رہ سکے گا یا نہیں یہ بڑا سوالیہ نشان ہے ۔
ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میرے والد عالم لوہار نے فوک گلوکاری کے میدان میں نام او رمقام پیدا کیا تھا اور میں نے بھی ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے یہی شعبہ اپنایا اور کامیاب ہوا ۔ اب میرے بچے بھی اس فیلڈ میں آگئے ہیں ۔ میرے چھوٹے صاحبزادے جس کا نام اپنے دادا کے نام پر ہے مجھے یقین ہے کہ وہ ان کا نام ضرور روشن کرے گا۔انہوںنے کہا کہ آج کے دور میں جو گلوکار اپنے خاندانی فن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور لوگ ایسے گلوکاروں کو انتہائی عزت دیتے ہیں۔