امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جونیئر طارق جمیل کی سینئر طارق جمیل سے ملاقات، سابق اداکارہ نے ویڈیو شیئرکردی

مدینہ منور (این این آئی)معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے سابق بالی وڈ اداکارہ ثنا خان نے ملاقات کی جس دوران ان کے بیٹے طارق جمیل کو مولانا نے گود میں لے لیا۔مولانا طارق جمیل ان دنوں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں جہاں ثنا خان بھی شوہر انس سید کے ساتھ عمرے کی سعادت کے لیے موجود ہیں اور سابق اداکارہ کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات بھی سعودی عرب میں ہی ہوئی ہے۔

سابق اداکارہ ثنا خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان اور انس سید کے ساتھ ان کا بیٹا بھی موجود ہے جسے مولانا طارق جمیل نے اپنی گود میں لیا اور بچے کو مولانا طارق جمیل کی جانب سے بوسہ دیتے ہوئے پیار بھی کیا گیا۔سابقہ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مولانا طارق جمیل کی دل کی گہرائیوں سے محبت اور عزت کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جونیئر طارق جمیل کی سینئر مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی، مولانا صاحب کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آجاتے ہیں، یہ وہ انسان ہیں جن کا دل بھی خوبصورت ہے اور مولانا صاحب میرے اور مجھ جیسے بہت سے لوگوں کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہیں۔ثنا خان کی جانب سے دعا دیتے ہوئے لکھا گیا کہ میری دعا ہے کہ اللہ مولانا صاحب کی ہمیشہ حفاظت فرمائے اور انہیں صحت سے نوازے۔یاد رہے کہ سابق بھارتی اداکارہ نے مولانا صاحب سے عقیدت رکھتے ہوئے ان کی اجازت سے اپنے بیٹے کا نام بھی طارق جمیل ہی رکھا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved