امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے معروف موٹر سائیکل مینوفیکچررز میں سے ایک اٹلس ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) موٹر سائیکل ہونڈا بینلی ای متعارف کرا دی۔الیکٹرک موٹرسائیکل کی کی رونمائی اٹلس ہونڈا کی شیخوپورہ فیکٹری میں کمپنی کے پاکستان میں آپریشنز کے 60 ویں سال مکمل ہونے پرکی گئی۔

فی الحال کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی ریلیز کی تاریخ کا تعین نہیں کیا۔اٹلس ہونڈا میں موٹر سائیکل اور پاور پروڈکٹس کے چیف آفیسر نوریکی آبے نے اعلان کیا کہ ہونڈا بینلی ای کی آزمائشی مارکیٹنگ کے بعد فیڈ بیک دیکھتے ہوئے پروڈکٹ جاری کی جائے گی۔بہت سے پاکستانیوں کی روزمرہ زندگی میں ہونڈا مصنوعات کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے نوریکی آبے نے معاشرے اور صارفین کو بہترین فراہم کرنے کے جوائنٹ وینچر کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ماہرین کے مطابق قیمت کا تعین کمپنی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہوگا، البتہ قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی مارکیٹ بہت چھوٹی ہوگی۔مذکورہ الیکٹرک موٹر سائیکل 2019ء میں متعارف کرائی گئی تھی جس کی چار اقسام ہیں جن میں بینلی ای، بینلی ای آئی پرو، بینلی ای 2اور بینلی ای 2پرو شامل ہیں جب کہ موٹر سائیکل صرف سفید رنگ میں دستیاب ہے۔

ہونڈا نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ پاکستان میں کون سے ورژن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن جاپان میں کم از کم تعارفی قیمتوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں کس قسم کی قیمتوں کی توقع کی جاسکتی ہے۔جاپان میں بنیادی بینلی ای ورژن کی قیمت ٹیکسوں کے بغیر 2019ء میں 6لاکھ 70ہزار ین مقرر کی گئی تھی یعنی پاکستانی روپوں میں بغیر ٹیکس و ڈیوٹی کے بعد بینلی ای کی قیمت 13 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اسکوٹر کو پاکستان میں دستیاب ہونے میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اٹلس گروپ اور ہونڈا موٹر کمپنی کے درمیان موٹر سائیکل اور آٹو پارٹس کی مینوفیکچرنگ میں 1963ء سے ایک تعاون قائم ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved