کراچی(این این آئی) ایوی ایشن سے متعلق ایاسا نے پی آئی اے کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا، آڈٹ میں کامیابی پر یورپ کیلئے پروازیں بحال ہونگی۔تفصیلات کے مطابق ایاسا کی جانب سے بحرانوں میں گھری پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔ آیاسا نے نجی ایئرلائن ایئر بلو اور چارٹر کارگو سروس ویژن ایئرکا بھی آڈٹ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی برطانیہ اور یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایاسا کی ٹیم نے 6 ماہ پہلے کیے جانے والے ریموٹ آڈٹ کی آبزرویشن کی جانچ کی ہے۔پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آئی ایاسا ٹیم 4 سے 5 ہفتوں میں رپورٹ دے گی۔ آیاسا کے آڈٹ میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔