کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے کے تمام اکائونٹس بحال کردیئے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،
پی آئی اے اور ایف بی آر مسئلے کے حل کیلئے مسلسل رابطے میں رہا، ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکائونٹس بحال کرنے کیاحکامات جاری کردیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیے تھے۔