امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا،نئے لوگ کہاں سے آئینگے، صبا حمید

کراچی (این این آئی) سینئر اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا تو نئے لوگ کہاں سے آئینگے ،اداکاری سے زیادہ ہدایت کاری میں مزہ آتا ہے،فیصلہ کرلیا انتخابات میں کس پارٹی کو ووٹ دوں گی۔نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے صباء حمید نے کہا کہ اگرچہ میں نے ہدایت کاری کم کی ہے مگر اداکاری سے زیادہ ہدایت کاری میں مزہ آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب تک سماج میں خواتین پر ظلم ہوتا رہے گا، وہ مظلوم بنیں گی، تب تک ایسے ہی موضوعات پر ڈرامے بنائے جاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگ کہتے ہیں جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے، وہی سماج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ابھی فوری ڈراموں کے موضوعات تبدیل نہیں ہو سکتے، مزید کافی وقت تک خواتین کو مظلوم دکھایا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری ابھی چلنا سیکھ رہی ہے لیکن اسے چلنے ہی نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری 1980میں زوال پذیر ہونا شروع ہوئی اور تقریبا سال 2000تک ختم ہوگئی، پھر وہ دوبارہ اٹھی اور ابھی پائوں پائوں چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا تو دونوں شعبوں میں نئے لوگ کہاں سے آئیں گے؟، اگر انہیں چلنے دیا جاتا تو نئے لوگ آتے اور تبدیلیاں نظر آتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو کبھی نہیں روکا گیا، اسے ہمیشہ چلنے دیا گیاجس وجہ سے آج وہ کافی آگے ہے، وہاں بہت سارے نئے لڑکے اور لڑکیاں آچکی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی سے فیصلہ کرلیا ہے کہ انتخابات میں کس پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دوں گی۔انہوں نے مداحوں سمیت تمام افراد پر زور دیا کہ وہ بھی انتخابات میں لازمی حصہ لیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved