دوحہ (این این آئی)قطر کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو دن کی توسیع کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد محمد الانصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے لکھا کہ ثالثی کے ایک حصے کے طور پر، غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو مزید دو دن تک بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔