امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح ، مفتی سعید اور عون چوہدری نے اپنا بیان قلمبند کرادیا

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح خواں مفتی سعید اور عون چوہدری نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے سوال کیا کہ اردو میں بیان قلمبند کروائیں گے؟،مفتی سعید نے کہا کہ میں اردو میں ہی اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرواؤں گا، میری عمر 62 سال ہے، چھترپارک میں ندوت العلما میں پڑھاتا ہوں۔سول جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ بیان دینے سے پہلے حلف لینا پڑے گا۔مفتی سعید نے بیان ریکارڈ کرانے سے قبل حلف اٹھایا۔عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مفتی سعید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اچھے تعلقات تھے،

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ممبر بھی تھا، یکم جنوری 2018ء کو چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے لاہور جا کر نکاح پڑھوانا ہے۔سول جج قدرت اللّٰہ نے مفتی سعید سے سوال کیا کہ آپ صفحے کو دیکھ کر پڑھ رہے ہیں؟ لکھا ہوا پڑھنا جھوٹ ہوتا ہے، صفحہ ہٹا دیں اور زبانی بیان ریکارڈ کروائیں۔مفتی سعید نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر میں ڈیفنس لاہور گیا، لاہور میں بہت لوگ تھے،

بشریٰ بی بی کی بہنیں بھی تھیں، بشریٰ بی بی کی بہن سے پوچھا کہ کیا نکاح کے شرعی لوازمات پورے ہیں؟ خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کرنے والی خاتون نے کہا کہ نکاح پڑھایا جا سکتا ہے۔سول جج قدرت اللّٰہ نے مفتی سعید سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کتنے نکاح پڑھا چکے ہیں؟مفتی سعید نے جواب دیا کہ بے شمار نکاح پڑھائے، دوستوں کے نکاح پڑھا دیتا ہوں۔جج قدرت اللّٰہ نے کہا کہ اگر رضوان عباسی دوسری شادی کریں تو نکاح پڑھائیں گے؟

جج کے جملے پر قہقہے لگ گئے۔جج نے سوال کیا کہ عدت کے حوالے سے آپ نے بشریٰ بی بی سے خود کیوں نہیں پوچھا؟مفتی سعید نے جواب دیا کہ ہمارے ہاں خاتون سے ایسا کچھ پوچھا نہیں جاتا، بشریٰ بی بی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح میں نے پڑھا دیا تھا، نکاح پڑھانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اسلام آباد بنی گالا میں رہائش پذیر ہو گئے، فروری 2018ء میں مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی نے دوبارہ رابطہ کیا، مجھے بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح دوران عدت ہوا۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے سوال کیا کہ کس نے رابطہ کیا دوبارہ نکاح پڑھانے کے حوالے سے؟مفتی سعید نے بتایا کہ مجھے یاد نہیں کہ مجھ سے کس نے نکاح کے حوالے سے دوبارہ رابطہ کیا تھا۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے مفتی سعید نے بشریٰ بی بی سے ہوچھا توانہوں نے بتایا مجھے طلاق ہو چکی ہے، بشریٰ بی بی نے کہا شرعی لوازمات پورے ہیں،

نکاح پڑھا دیا جائے، میڈیا پر آگیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے شادی ہو چکی، میڈیا پر معلوم ہوا کہ دوران عدت نکاح ہوا، ہم نے خاموشی اختیار کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا فروری میں دوبارہ نکاح پڑھایا گیا۔عون چودھری نے کہا کہ میڈیا پر شور مچا کہ دوران عدت چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا نکاح ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاموش رہیں، عدت پوری ہونے پر دوبارہ نکاح کر لیں گے، بشریٰ بی بی نے مجھے بتایا عدت 14 سے 18 فروری کے درمیان پوری ہو رہی تھی، دوسرا نکاح بنی گالا میں فروری 2018ء میں پڑھایا گیا، میں موجود تھا،

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے نکاح کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے، میں اور ذلفی بخاری دونوں دوسرے نکاح کے گواہ تھے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے شادی کرنا چاہتے تھے، انہوں نے مجھے کہا بشریٰ سے نکاح ہوا تو وزیرِ اعظم بن جاؤں گا، پہلا نکاح دوران عدت جان بوجھ کر چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیا، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کا پہلا نکاح پیشگوئی کے زیر اثر تھا، بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلا نکاح غیرشرعی، غیرقانونی اور فراڈ پر مبنی تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔آئندہ سماعت پر کیس کا تیسرا گواہ محمد لطیف اپنا بیان ریکارڈ کروائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved