کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کوبھی نشانہ عبرت بنایا جائے ۔
اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک کے دشمن ہیں ۔انہوںنے کہا کہ خود کش حملے میں شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔