مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ کی پٹی میں ہر قسم کی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رفح کراسنگ کو بند نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے بند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے امداد ہر صورت میں داخل ہونی چاہیے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ مصر نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی 70 فیصد امداد فراہم کی ہے۔مصری صدر نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی سے 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کے باہر نکلنے میں سہولت فراہم کی۔انہوں نے غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں محفوظ راہداری فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔