امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے،محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کا کوئی سکیورٹی یا فوجی حل نہیں ہے۔ غزہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران محمود عباس نے القدس سمیت غزہ کی پٹی یا مغربی کنارے سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی حکام کے غزہ کی پٹی کو القدس سمیت مغربی کنارے سے الگ کرنے اور اس پر دوبارہ قبضہ کرنے یا اس کے کسی حصے کو کاٹ دینے کے منصوبے کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔فلسطینی صدر نے زور دے کر کہا کہ سلامتی اور امن دو ریاستی حل کے مطابق سیاسی حل کی طرف بڑھنے سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی جواز اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی قبضہ کو ختم کرنا ہوگا۔صدر نے اپنے مہمان برطانوی وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست فلسطین کو تسلیم کریں اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved