دوحہ (این این آئی )اسرائیل اور حماس کے درمیان چار دنوں کے لیے جنگ بندی جمعہ کے روز غزہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے شروع ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اعلان قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کیا،قطری اعلان کے مطابق جنگ بندی جامع ہو گی اور شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ میں برابر نافذ العمل ہو گی۔ اس دوران غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
