لاہور ( این این آئی) لاہور میں بدترین اسموگ کے باعث شہریوں میں نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایت میں اضافہ ہوا ہے۔صوبہ پنجاب کے شہر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے۔عالمی ویب سائٹ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور جمعہ کے روز بھی پہلے نمبر پر رہا۔
عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضاء میں جمعہ کے روز بھی آلودگی کی تعداد 352 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ۔لاہور سمیت 6ڈویژنز میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔لاہور میں بدترین اسموگ کے باعث نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کے حوالے سے طبی ماہرین کی جانب سے ہدایت کی جا رہی ہے کہ شہری ماسک لگا کر گھر سے نکلیں۔