امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

الیکشن کمیشن کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق ثابت ہوا ،پی ٹی آئی کا فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے نے پی ٹی آئی اور بالخصوص پی ٹی آئی چیئرمین کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش کوپھر بے نقاب کر دیا ہے ،

فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد آئینی قانونی اور سیاسی راستوں سے اس کے خلاف بھرپور چارہ جوئی کی جائے گی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھجوائے گئے نوٹس میں کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کے غیرآئینی ہونے کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے بارہا درخواستوں کے باوجود انٹرا پارٹی انتخاب کے معاملے کو ایک مخصوص مقصد کے تحت بلاجواز التوا ء کا شکار کیے رکھا،

تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر سے ہونے والی دو ملاقاتوں میں پارٹی کو آئینی حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی گئی مگر فیصلہ اس کے برعکس ثابت ہوا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں ’’بلا‘‘تحریک انصاف کا انتخابی نشان تھا، ہے اور ’’بلے‘‘کا نشان بیلٹ پیپر پر آئندہ بھی رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ پارٹی کی سربراہی جس کے پاس تھی ،اب بھی انہی کے پاس ہے اور انشا اللہ تاحیات رہے گی ،

مخالفین کے پی ٹی آئی چیئرمین کو مائنس کرنے یا تحریک انصاف سے ’’ بلے ‘‘کا نشان واپس لینے کے عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن فیصلے کو مناسب فورم پر چیلنج کیا جائے گا جو کہ تحریک انصاف کا قانونی حق ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں کور کمیٹی آئندہ لائحہ عمل طے کرے گی، تحریک انصاف کا ہر عمل آئین و قانون کے مطابق ہے عدلیہ سے امید ہے کہ آئینی و قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس فیصلے کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved